اردو

urdu

ETV Bharat / state

جئے پور کے سکھ زائرین پاکستان کے کرتارپور روانہ - گرو نانک صاحب  کی جائے پیدائش پاکستان کے کرتارپور میں واقع

ریاست راجستھان سے گرو نانک صاحب کی 550 ویں برسی کے موقع پر سکھوں کی ایک جماعت پاکستان کے کرتارپور روانہ ہوئی۔

جئے پور کے سکھ زائرین پاکستان کے کرتارپور روانہ

By

Published : Nov 5, 2019, 8:46 AM IST

واضح رہے کہ گرو نانک صاحب کی جائے پیدائش پاکستان کے کرتارپور میں واقع ہے۔

یہ سبھی زائرین رات کو دارالحکومت جے پور کے ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔ یہ زائرین 6 تاریخ کو امرتسر پہنچیں گے۔ امرتسر میں یہ سبھی افراد ایک دوسرے جتھے کے ساتھ مل جائیں گے اور ایک ساتھ وہاں سے روانہ ہونگے۔

جئے پور کے سکھ زائرین پاکستان کے کرتارپور روانہ

جتھے میں شامل سبھی لوگ دارالحکومت جے پور کے رہنے والے ہیں۔ نو لوگوں نے ویزا کے لیے درخواست دی تھی لیکن پانچ لوگوں کو ہی پاکستان جانے کے لئے ویزا مل پایا۔

خاص بات یہ ہے کہ اس گروپ میں پاکستان جانے والی سبھی خواتین ہیں۔ سکھ برادری کے اعلی ذمہ داروں کے مطابق نو روز تک سبھی لوگ پاکستان میں ہی رہیں گے اور وہاں پر مذہبی پروگرام میں حصہ لیں گے۔

اس موقع پر عقیدت مندوں نے دارالحکومت جے پور میں واقع گرو دوارے میں پہنچ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ یہاں پر خواتین تنظیم کی جانب سے بھی استقبال کیا گیا۔

سکھ برادری کے اعلی ذمہ داروں کے مطابق 'یہ سبھی لوگ 6 تاریخ کو امرتسر کے اٹاری اسٹیشن پہنچیں گے۔ وہاں سے دیگر عقیدت مندوں کے ساتھ یہ سبھی کرتارپور کے لیے روانہ ہوں گے۔'

ذمہ داروں کے مطابق 'گزشتہ برس جہاں سو سے زیادہ لوگ کرتارپور گئے تھے وہیں اس بار تعداد میں کافی کمی آئی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details