عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار بھارت سے کوئی بھی حج کے مقدس سفر کو نہیں طئے کرپایا۔ ابھی بھی کورونا وباء کا خطرہ کافی زیادہ نظر آ رہا ہیں اور سال 2021 میں حج ہوگا یا نہیں۔ اس بارے میں ابھی فی الحال کچھ فیصلہ نہیں لیا جاسا ہے، لیکن حج 2021 کو لے کر اجستھان میں دستخط مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
راجستھان میں حج 2021 کو لے کر دستخطی مہم - حج 2020
راجستھان کے حج ویلفیئر سوسائٹی نے حج 2021 کے حوالے سے ایک دستخطی مہم کا آغاز کیا ہے۔حج ویلفیئر سوسائٹی کا مطالبہ ہے کہ جن لوگوں کا حج 2020 کے قرعہ میں نمبر آیا تھا، ان لوگوں کو ہی سال 2021 میں بغیر کسی قرعہ کے حج کے سفر پر بھیجا جائے۔
حج 2021 کو لے کر دستخط مہم
نظام دین کا کہنا ہیں کے پورے معاملے کو لے کر ہماری جانب سے ایک دستخط مہم بھی چلائی گئی ہے، لوگوں سے دستخط کروا رہے ہیں اور بعد میں ان کاغذات کو مرکزی حج کمیٹی کے سپرد کریں گے اور ہم یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگر کوئی سیٹ خالی رہ جاتی ہے تو ان پر نیا قرعہ نکال لیا جائے۔
واضح رہے کہ حالیہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا نظم کیا گیا تھا اور ایک ہزار کے قریب عازمین کو یہ خوشنصیبی حاصل ہوئی۔