ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع کشن گڑھ میں باغی 3 کا نغمہ برفیلی وادیوں والے ماربل ڈمپنگ یارڈ پر شوٹ ہوا۔
اس نغمہ کی عکس بندی سپر اسٹار ٹائیگر شراف اور شردھا کپور پر کی گئی تھی۔نغمہ 'دس بہانے کر کے لے گیا دل' کے ریمیک پر دونوں نے خوب رقص کیا اور شائقین کو خوش کردیا۔
وہیں بتایا جا رہا ہے کہ یہ شوٹنگ تیسرے مرحلے میں ہے اور ٹائیگر شراف کے آنے کی خبر ملتے ہی شائقین ماربل ڈمپنگ پہنچے، لیکن فینس کو باؤنسرز نے انٹری نہیں دی۔ جس کی وجہ سے شائقین کو مایوس لوٹنا پڑا۔
وہیں میڈیا کو بھی انٹری نہیں ملی، اس سے قبل ٹائیگر شراف نے سربیا سے 'باغی 3' کی شوٹنگ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ فٹ باڈی میں نظر آئے۔
کہا جارہا ہے کہ یہ فلم دو ماہ میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، یعنی مارچ 2020 میں یہ فلم ریلیز ہوگی۔