جے پور: ادے پور میں کنہیا لال قتل کو انجام دینے والے غوث محمد اور محمد ریاض عطاری کی طرح راجستھان بھر میں 40 دیگر افراد کو بھی نوپور شرما کی حمایت کرنے والوں کے سر قلم کرنے کا ٹارگیٹ دیا گیا تھا۔ اس بات کی تصدیق این آئی اے اور راجستھان پولس کی ایس آئی ٹی کی ٹیم نے ملزم کے موبائل اور واٹس ایپ گروپس کی کال ڈیٹیلس کے حوالے سے کی ہے۔ Shocking disclosure of NIA in udaipur murder case
این آئی اے اور راجستھان پولس کی ایس آئی ٹی ٹیم نے موبائل نمبر کی بنیاد پر معاملے میں ملوث 40 لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور انہیں پکڑنے کے لئے لگاتار چھاپے مار رہی ہے۔ ایس آئی ٹی ذرائع کے مطابق ان تمام 40 افراد کا تعلق راجستھان کے 6 مختلف اضلاع سے ہے جو گذشتہ ایک سال سے دعوت اسلامی تنظیم سے وابستہ ہیں۔ انہیں پاکستان سے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے تربیت اور ہدایات دی جارہی تھی۔ NIA investigation in Udaipur murder case continues