اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیکر میں بھیانک سڑک حادثہ، 7 ہلاک - راجستھان میں خوفناک سڑک حادثہ

ریاست راجستھان کے چورو ضلع کے سالاسر فتح پور روڈ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، اس حادثے کے دوران سات افراد کی دردناک موت ہوگئی، جس کی وجہ سے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔

سیکر: سڑک حادثے میں 7 ہلاک، وزیر اعلی نے افسوس جتایا
سیکر: سڑک حادثے میں 7 ہلاک، وزیر اعلی نے افسوس جتایا

By

Published : Jan 20, 2020, 9:49 AM IST

سیکر میں یہ حادثہ ٹرک اور فارچیونر گاڑی کے درمیان تصادم کے دوران پیش آیا۔ حادثے کے دوران ، فارچیونر کار کے پرکھچے اڑ گئے۔ کڑی مشقت کے بعد مرنے والوں کی لاشیں باہر نکالی گئیں۔

اس حادثہ کے بعد ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'سڑک حادثے کا پتہ لگنے پر انہیں بہت افسوس ہواہے۔ میں ان کے کنبہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ زخمی نوجوان جلد صحت یاب ہو۔'

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'سڑک حادثے کا پتہ لگنے پر انہیں بہت افسوس ہے۔

یہ واقعہ قومی شاہراہ پر واقع نیامہ گاؤں کے قریب بس اسٹینڈ کے پاس پیش آیا۔ اس دوران گاڑی میں سوار 8 میں سے 7 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

معلومات کے مطابق سبھی مرنے والے سیکر ضلع کے صاحب سر گاؤں کے رہنے والے ہیں۔

واقعے کی اطلاع پر سالا سل پولیس موقع پرپہنچ گئی ہے اور زخمی کو علاج کے لئے سیکر بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details