اجمیر:ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع معروف درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کے محفل خانہ میں منعقد ہونے والے صوفی رنگ فیسٹیول میں ملکی اور غیر ملکی فنکار شرکت کریں گے،اس تقریب کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگااور سات اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ 15th International Sufi Festival to start in Ajmer on Oct 1-7
مذکورہ تقریب میں ملک کی متعدد ریاستوں سے 40 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے،جبکہ 40 عالمی مقدس فن پاروں کے مجموعے اور معروف صوفی موسیقاروں کے علاوہ قوال بھی قوالی پیش کریں گے، اس صوفی رنگ فیسٹیول کے حوالے سے چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام معلومات دیں۔
سلمان چشتی اور یوسف غوری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملک اور دبئی کے 40 نامور فنکار اپنے فن کی نمائش کریں گے۔، اس تقریب سے لوگوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، انہوں نے مزیدکہا کہ تصوف پر قومی سیمینار، ملک کے مختلف فنون، خطاطی،روحانی موسیقی، شاعری، مذاکرے، اجمیر شریف سے دنیا کو امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا جائیگا۔