راجستھان:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کی خصوصی عدالت میں کنہیا لال قتل کیس میں گرفتار سات ملزمین کو پیش کیا جہاں عدالت نے کلیدی ملزم محمد غوث، ریاض عطاری اور محسن کو 16 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔
Udaipur Murder Case: کنہیا لال قتل کے تین ملزمین کے پولیس ریمانڈ میں توسیع - ادے پور نیوز
راجستھان کے ادے پور میں کنہیا لال قتل کیس کے تین ملزمین کے پولیس ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ چار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ Police Remand Extended of Three Accused in Kanhaiya Lal Killing
Seven accused in Udaipur murder case were presented in NIA court
عدالت نے ملزمین آصف، وسیم علی اور فرہاد محمد سمیت چار ملزمین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں گرفتار ان سات ملزمین کی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر منگل کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان عدالت میں پیش کیا گیا۔ 28 جون کو ادے پور میں کنہیا لال ساہو کے قتل کے بعد اس معاملے میں سات ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Udaipur Murder Case: ادے پور قتل معاملہ میں مزید چار ملزمان زیر حراست