سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی دو منٹ کی ایک آڈیو کلپ میں ایک شخص سینیئر صحافی ایم فاروق خان سے کافی بد تمیزی سے بات کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
ایم فاروق خان نے اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت کے حوالے سے ہم جو لکھتے ہیں اس کے مدنظر ہمارے پاس اس طرح کے فون آ رہے ہیں۔
راجستھان: سینئر صحافی کو ملی دھمکی انہوں نے کہا کہ ہم کو ڈرایا جا رہا ہے لیکن ہم ڈرنے والے بالکل بھی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ایم فاروق خان نے گزشتہ روز مدارس اور اردو سے متعلق راجستھان حکومت کے متوقع فیصلے کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت پر بڑا الزام عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
سینیئر صحافی ایم فاروق خان کو مارنے کی دھمکی دینے والا شخص خود کو راجستھان کے جودھپور علاقے کے رہنے والا بتا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت بھی جودھپور سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔