راجستھان سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے آج سینئر سیکنڈری آرٹس کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
نتائج 90.7 فیصد رہا جو گزشتہ سال کی بہ نسبت تقریباً پونے تین فیصد زیادہ ہے۔
اجمیر واقع بورڈ ہیڈکوارٹر کے ریٹ آفس پر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ڈی پی جرولی نے نتائج امتحان جاری کیا۔
نتائج میں اس مرتبہ پھر طالبات سبقت لے گئیں۔ طالبات کا کل نتیجہ 93.1 اور طلباء کا88.45 فیصد رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے 2.7 فیصد زیادہ ہے۔