اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کا قومی کانفرنس اختتام پذیر

اجمیر شریف میں منعقد کیے گئے ایم ایس او یعنی مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے قومی کانفرنس میں چار اہم ترین قرار داری منظور کی گئیں، جس میں اہم ترین ملک میں این آر سی اور کنیکٹ کشمیرزم مہم کا بھی ذکر کیا گیا۔

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کا قومی کانفرنس اختتام پذیر

By

Published : Oct 1, 2019, 3:05 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:14 PM IST

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کا قومی کانفرنس اختتام پذیر

ایم ایس او تنظیم کی جانب سے ملک کے موجودہ حالات میں صوفیانہ فلسفے کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی اور کنیکٹ کشمیرزم مہم کے تحت نوجوانوں کو صوفیزم سے جوڑا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت ہند سے مطالبہ کیا جائے گا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو اس مہم سے جڑنے کے لیے وہاں کی اسکول، کالج اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس کو شروع کیا جائے۔ نیز حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ آسام میں این آر سی میں فوراً ٹریبیونل کے افسران کو شہریت کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں دیا جانا چاہیے۔

ایم ایس او کی جانب سے ملک کی مساجد کے ائمہ اور نوجوانوں کو صوفیزم سے جوڑ کر بھارت میں بھائی چارہ اور آپسی محبت کی فضا ہموار کرنے کی نئی کوششیں کی جائیں تاکہ مذہب کی بنیاد پر نفرتیں ختم کی جا سکیں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 6:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details