اجمیر: حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے 811 ویں عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کا ایک وفد پنجاب کے امرتسر سے اجمیر پہنچے گا۔ پاکستانی زائرین کے وفد کی سکیورٹی اعتبار سے ریلوے اسٹیشن اور درگاہ علاقہ میں پولیس اور خفیہ ایجنسی نے سختی شروع کر دی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں ہر سال پڑوسی ملک پاکستان سے ایک وفد درگاہ زیارت کے لیے آتا ہے اور عرس مبارک میں شرکت کرتا ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی وفد کو اجمیر کے ویزا کے سلسلے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ جس کے سبب وہ عرس مبارک میں شرکت نہیں کرپارہے تھے لیکن اس مرتبہ پاکستانی وفد کو اجمیر شریف عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لیے ویزا بھارتی حکومت کی جانب سے مل گیا ہے۔ 24 جنوری کو دوپہر ایک بج کے 25 منٹ پر امرتسر سے ٹرین نمبر 19612 اجمیر کے لیے روانہ ہوگی جو 25 جنوری صبح نو بج کر پانچ منٹ پر اجمیر پہنچے گی۔
Ajmer Annual Urs امرتسر سے اجمیر پہنچیں گے پاکستانی زائرین، پولیس انتظامیہ نے سخت انتظامات کیے
پاکستانی زائرین عرس خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ میں شرکت کے لیے امرتسر سے اجمیر پہنچیں گے۔ پاکستانی زائرین کی سکیورٹی سے متعلق اجمیر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ Security Tightened for Pakistani Pilgrims
عرس میں شرکت کرنے کے بعد پاکستانی وفد دو فروری کو شام 6 بجے اجمیر سے بذریعہ ٹرین نمبر 19611 سے امرتسر کے لیے روانہ ہوں گے۔ پاکستانی زائرین کے مدنظر اجمیر ریلوے اسٹیشن پر تمام ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشن پر جانچ کی جارہی ہے۔ سی آر پی ایف، جی آر پی اور پولیس نے سخت انتظامات کیے ہیں۔ پاکستانی زائرین اجمیر کل اجمیر پہنچیں گے جہاں وہ اجمیر کے سینٹرل گرلز اسکول میں قیام کریں گے، اجمیر پولیس، ضلع انتظامیہ اور خفیہ پولیس افسران پوری طرح مستعد ہیں۔ درگاہ کمیٹی، انجمن کمیٹی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے، ضلع کلکٹر انش دیپ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ چونا رام جاٹ نے ذاتی طور پر ہر گلی میں جا کر انتظامات کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : Preparations For The Annual Urs Of Hazrat Khwaja Gharib Nawaz: حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے سالانہ عرس کی تیاریاں مکمل