اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ایس آئی سے رابطہ کے شبہ میں اسمگلر کے بیٹے سے پوچھ گچھ - خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسی

پاکستان سے رابطہ رکھنے والے اسمگلر کھٹو خان کے بیٹے سے سکیورٹی ایجنسیاں پوچھ گچھ کررہی ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کا پاکستان کی آئی ایس آئی سے رابطہ ہوسکتا ہے، اس سے قبل کھٹو خان ​​کو جعلی نوٹ اور ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

آئی ایس آئی سے رابطے کے شبہ میں تسکر کے بیٹے سے پوچھ گچھ
آئی ایس آئی سے رابطے کے شبہ میں تسکر کے بیٹے سے پوچھ گچھ

By

Published : Aug 25, 2020, 5:55 PM IST

راجستھان کے ضلع باڑمیر میں چند روز قبل باڑمیر پولیس سمیت خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسی نے جعلی نوٹوں کے اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا۔ جن سے لگاتار پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔ ان کے پاس سے لاکھوں روپے کے جعلی نوٹ اور ہیروئن برآمد ہوئی تھی، اب اس معاملے میں ایک پرانے اسمگلر کھٹو خان کے بیٹے سے سکیورٹی ایجنسیاں پوچھ گچھ کررہی ہیں۔

آئی ایس آئی سے رابطے کے شبہ میں تسکر کے بیٹے سے پوچھ گچھ

راجستھان میں پاکستان سے لگی مغربی سرحد پر پرانے اسمگلر پوری طرح سے واپس ایکٹیو نظر آرہے ہیں، اس پورے معاملے میں پولیس نے جعلی نوٹوں کی پوری زنجیر کا پردہ فاش کرتے ہوئے سب سے پہلے پرانے اسمگلر کھٹو خان کو گرفتار کیا تھا۔ جس سے پوچھ گچھ کی گئی اور کچھ دیگر لوگوں کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا۔ لیکن اے ٹی ایس اور ایس او جی کو اس کا اندیشہ تھا کہ یہ لوگ جعلی نوٹ اور ہیروئن کے ساتھ ہی آئی ایس آئی کے لیے بھی کام کرسکتے ہیں، لہذا لگاتار پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔

پاکستان سے رابطہ رکھنے والا کھٹو خان کئی مرتبہ پاکستان جاچکا ہے، اس پورے معاملے میں اس وقت پولیس نے یہ صاف کردیا تھا کہ لگاتار پوچھ گچھ کی جائے گی، اب باڑمیر پولیس افسر آنند شرما نے بتایا کہ کھٹو خان کے بیٹے مشتاق کو خفیہ اور سکیورٹی ایجنسی کے کہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مشتاق سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ آخر اس کے پاکستان کی آئی ایس آئی ایجنسی سے کیا تعلق ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے اسی طریقے سے پرانے اسمگلروں کے ذریعے بھارت کی سکیورٹی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details