اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: بھیلواڑہ میں کورونا سے دو افراد ہلاک - دونوں مریض دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا

ریاست راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں اب تک کورونا وائرس سے دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز ایک 73 سالہ شخص کی موت کے بعد جمعرات دیر رات ایک 60 سالہ شخص نے بھی دم توڑ دیا۔

بھلواڑہ میں دو کورونا مثبت افراد ہلاک
بھلواڑہ میں دو کورونا مثبت افراد ہلاک

By

Published : Mar 27, 2020, 12:21 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:06 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں اب تک کورونا سے دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ دونوں مریض دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا تھے۔ فی الحال محکمہ صحت نے کورونا سے ان کی موت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دونوں مریض کو کو کڈنی، بلڈ شوگر سمیت دیگر بیماریاں تھیں اور دونوں وینٹیلیٹر پر تھے۔

فی الحال محکمہ صحت نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ضلع کے 73 سالہ مقتول کا بیٹا اور پوتی بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

بھلواڑہ میں دو کورونا مثبت افراد ہلاک

بھلواڑہ کے راج ماتا وجیا راجے سندھیا میڈیکل کالج کے پرنسپل راجن نندا نے بتایا کہ 'جمعرات کی دیر رات ضلع میں واقع ناتھڈیاس گاؤں کے سووالال کی موت ہوگئی۔ اس سے قبل انہیں شدید علالت کے باعث شہر کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں مہاتما گاندھی ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details