اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع اجمیر میں بلیک فنگس کے باعث دوسری موت - اردو نیوز اجمیر

راجستھان کے اجمیر میں بلیک فنگس سے دوسری موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اجمیر میں کیکڑی سب ڈویژن کے گاؤں پرینہڑا کے رہنے والے اور بلاک سی ایم ایچ او آفس میں تعینات طبی اہلکار پرہلاد وشنو (52) کی بلیک فنگس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ضلع میں یہ دوسری موت ہے۔

black fungus
بلیک فنگس

By

Published : May 30, 2021, 12:45 PM IST

اس سے قبل کشن گڑھ سب ڈویژن کے علاقے ارائیں میں بھی ایک ٹیچر کی بلیک فنگس سے موت ہو گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے بعد بلیک فنگس کی گرفت میں آئے پرہلدا وشنو کا علاج پہلے کیکری پھرجے پور اور اس کے بعد بھیلواڑہ میں چلا۔

بھیلواڑہ میں انہوں نے سنیچر کے روز دم توڑ دیا اور خانہ افراد اسے بھلواڑہ سے لے آئے اور پرینہڑا ہی میں ان کی آخری رسومات ادا کی۔

بلیک فنگس کی گرفت میں آنے سے پہلے وہ کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہو کر اپنے گاؤں پرانیہڑا آئے اور اس کے بعد بلیک فنگس کی گرفت میں آئے۔ وہ شوگر کے مریض تھے۔

مزید پڑھیں:

doctor couple shot dead: بھرت پور میں ڈاکٹر جوڑے کا قتل، ملزم فرار

اجمیر کے جواہر لعل نہرو اسپتال میں بلیک فنگس کے لئے قائم خصوصی وارڈ میں 48 مریض داخل ہیں، جن میں سے تین مشتبہ ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چار مریضوں کے آپریشن بھی کئے گئے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details