اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: ایس ڈی پی آئی کا جے پور میں احتجاج - راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر

بھارتی ریاست راجستھان میں آج سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ایس ڈی پی آئی کا جے پور میں احتجاج
ایس ڈی پی آئی کا جے پور میں احتجاج

By

Published : Nov 13, 2021, 9:52 AM IST

Updated : Nov 13, 2021, 10:37 AM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے جےپور میں ایس ڈی پی آئی کے کارکنان سمیت دیگر لوگوں نے راجستھان حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ایک میمورنڈم راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے نام ضلع کلکٹر کو دیا۔

راجستھان : ایس ڈی پی آئی کا جے پور میں احتجاج

لوگوں کہنا ہے کہ '۔گزشتہ 15 اکٹوبر سے جے پور میں واقع شہید اسمارک پر راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور شکشا کرمیوں کی جانب سے مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ ہمارا مطالبہ جائز ہے راجستھان حکومت کو جلد سے جلد اس مطالبے کی جانب توجہ دینی چاہئے۔''

ایس ڈی پی آئی کا جے پور میں احتجاج

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ 'آج ریاست راجستھان کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا''

یہ بھی پڑھیں :

انہوں نے مزید کہا کہ '' یہ احتجاجی مظاہرہ راجستھان حکومت کے خلاف کیا گیا تھا، گزشتہ ایک ماہ سے کئی لوگ جے پور کے شہید اسمارک پر بھوکے ہیں لیکن ان لوگوں کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے۔''

Last Updated : Nov 13, 2021, 10:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details