اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: ایس ڈی پی آئی کی نئی کمیٹی کا اعلان - sdpi announces new Rajasthan state working committee in jaipur

جے پور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی نئی کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئی کمیٹی میں رضوان خان کو ایک بار پھر راجستھان کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کی نئی کمیٹی کا اعلان
ایس ڈی پی آئی کی نئی کمیٹی کا اعلان

By

Published : Nov 3, 2021, 7:11 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی ریاستی سطح کی کمیٹی کے لئے انتخاب میں رضوان خان کو دوبارہ سے راجستھان کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا ہے۔

جے پور: ایس ڈی پی آئی کی نئی کمیٹی کا اعلان

اس کمیٹی میں نائب صدر کے طور پر انیس انصاری اور گروجنٹ سنگھ کا انتخاب کیا گیا۔ وہیں جنرل سیکریٹری یونس اغوان اور محبوب علی کو بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری کی ذمہ داری مہرالنساء خان، ڈاکٹر شہاب الدین خان، صادق، عبدالرزاق کو سونپی گئی ہے۔

ممبر کے طور پر مہرالنساء خان، فریدہ سید، محبوب عثمانی، مرتضی، مبارک انصاری، ذاکر حسین، ذیشان علی، زاہد مرزا، عبد العزیز، قاسم علی اور صغیر احمد کو منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر - شارجہ پرواز: پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی

واضح رہے کہ کمیٹی کے نو منتخب ممبران کو حلف دلاتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اس دوران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی سطح کے ذمہ داروں سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details