ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں، راجستھان کے بھلوارہ ضلع میں ایک سب ڈویژنل افسر (ایس ڈی او) کو ایک متوفی شیر خوار کی آخری رسومات ادا کرنا پڑا۔ کیوں کہ اس کے کنبہ کے افراد اور دیگر دیہاتیوں کو شبہ ہے کہ اسے کوویڈ- 19 مرض ہوا۔
اطلاعات کے مطابق، چار ماہ کے نوزائیدہ بچے کا کنبہ حال ہی میں ممبئی سے اپنے آبائی گاؤں چھاونڈی واپس آیا تھا۔
اگرچہ شیر خوار اور اس کی والدہ کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی۔ اور انھیں ہوم کوارنٹائن کردیا گیا تھا۔ بچی کے والدکووڈ-19 مثبت پائے گئے۔ اس شخص کو ہسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں داخل کیا گیا۔
تاہم، 27 مئی کو شیرخوار شدید بیمار ہوگئی، اور اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ بدقسمتی سے ، ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کرتے وقت بچی راستے میں ہی دم توڑ گئی۔