سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت کے حامیوں کے درمیان جھڑپ اجمیر: ریاست راجستھان میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان کشیدگی انتہا پر پہنچ گئی ہے۔کانگریس لیڈر سچن پائلٹ اور وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے درمیان سیاسی جنگ میں اب دونوں کے حامی بھی کھل کر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ ایسا ہی ایک منظر آج اجمیر میں دیکھا گیا جہاں پائلٹ اور گہلوت گروپ آپس میں ٹکرا گئے۔
ذرائع کے مطابق اجمیر میں کانگریسیوں کے درمیان اس وقت ہاتھا پائی جب آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی سیکریٹری اور راجستھان کی شریک انچارج امریتا دھون اجمیر کے دورے پر تھیں۔ جن کے لئے ضلع کانگریس کمیٹی نے گووندم گارڈن ویشالی نگر میں پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ جہاں سٹی ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی کے کارکنوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن اس پروگرام کے شروع میں ہی کانگریس کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔
دیہی کانگریس کے کچھ کارکنان بھی جلسہ گاہ میں پہنچ گئے اور اندر داخل ہونے کی ضد کرنے لگے۔ جس کی وجہ سے جھگڑا ہوا۔ دیہی کانگریس کے کارکن بھیم سنگھ کی دوسرے کارکنان نے جم کر پٹائی کردی۔ یہ سبھی کانگریسی اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Rally Against Rajasthan Govt اجمیر میں راجستھان حکومت کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ
غور طلب بات یہ ہے کہ جب موقع پر موجود آر ٹی ڈی سی کے چیئرمین دھرمیندر راٹھوڈ مداخلت کرنے پہنچے تو کارکنان نے ان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے۔اب ضلع کانگریس کمیٹی کے کارکنان کی میٹنگ سرکٹ ہاؤس میں ہونی ہے جہاں وہ اجمیر کی انچارج امریتا دھون سے ملاقات کریں گے اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔