جے پور:راجستھان کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے ریاست میں بجلی کے گھریلو صارفین پر اکیس فیصد فیول سرچارج میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت سرچارج بڑھا کر لوگوں کے گھروں کا بجٹ بگاڑ رہی ہے۔ ڈاکٹر پونیا نے اپنے بیان میں کہا کہ دیوالی میں عام طور پر تحفے دیے جاتے ہیں لیکن راجستھان میں کانگریس کی اشوک گہلوت کی حکومت سرچارج بڑھا کر ریاست کے عوام کو جھٹکا دے رہی ہے اور گھر کا بجٹ خراب کر رہی ہے۔ Satish Poonia on Rajasthan Electricity Bill
انھوں نے کہا کہ پہلے بھی فیول سرچارج بڑھایا گیا تھا اور اب پھر فیول سرچارج بڑھانے پر صارفین کو دو دو ہاتھ کرنے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ فیول سرچارج صرف 21 پیسے بڑھائے ہیں لیکن اس کا صارفین پر375کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ انھوں نے کہا کانگریس حکومت نے ریاست میں سستی، معیاری اور پوری بجلی دینے کا عوام سے وعدہ کیا لیکن اب یہ بات صحیح ثابت ہونے لگی ہے کہ کانگریس آئی اور بجلی گئی۔