اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: صحیح طرح سے نہیں کیا جارہا سینٹائز - راجستھان نیوز

کورونا وائرس کے پیش نظر راجستھان کو سینیٹائز کیا جارہا ہے، وہی کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پر ابھی تک سینیٹائز کرنے والے ملازم ہی نہیں پہنچے ہیں۔

صحیح طرح سے نہیں کیا جارہا سینٹائز
صحیح طرح سے نہیں کیا جارہا سینٹائز

By

Published : Apr 8, 2020, 5:13 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان میں ان دنوں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، ایسے میں ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست راجستھان کی تمام مقامات کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے، لیکن راجستھان کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پر گزشتہ کچھ روز سے سینیٹائز کرنے والے ملازم ہی نہیں پہنچے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں اب عوام کے درمیان کورونا وائرس کا جو خوف ہے وہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، حالانکہ سرکاری افسران کی جانب سے دعوے کیے جا رہیں ہیں کہ شہروں میں کی ٹیم بنا کر سینیٹائز کروایا جا رہا ہے، لیکن جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے تحقیقات کی، تو سامنے آیا کی بہت سارے علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پر ابھی تک کوئی بھی ملازم نہیں پہنچا۔

ایسے میں بڑا سوال اٹھتا ہے کہ اگر سینیٹائز صحیح طرح سے نہیں ہورہا ہے تو پھر دعوے کیوں کیے جارہے ہیں۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کے آج سے دس روز قبل ملازم ہمارے علاقے میں تو آئے تھے، لیکن دوسرے علاقے پٹھانوں کا محلہ، بسایتیوں کا محلہ سمیت دیگر جگہوں پر نہیں کی گئی۔

اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان علاقوں میں بھی جلد سے جلد سینیٹائز کیا جائے۔

وہی کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے سینیٹائز ہونا چاہیے، اس طرح سے نہیں ہو رہا ہے۔ اس لیے صحیح طرح سے سینیٹائز کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details