بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مدھوبالا کی یاد میں راجستھان کے شہر جودھ پور میں لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیے سینیٹائزیشن چیمبرز لگائے جا رہے ہیں۔ یہ چیمبرز شہر کے اہم مقامات جیسے پولیس اسٹیشن، ہسپتال اور ان جگہوں پر لگائے جارہے ہیں جہاں سے اکثر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔
جودھ پور: اداکارہ مدھوبالا کی یاد میں سینیٹائزیشن چیمبر قائم - اداکارہ مدھوبالا کی یاد میں سینیٹائزیشن چیمبر قائم
ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں بڑے مقامات پر سینیٹائزیشن چیمبر لگائے جا رہے ہیں۔ یہ چیمبر مدھوبالا ایسوسی ایٹ گروپ کی طرف سے لگائے جا رہے ہیں۔ اس چیمبر کے اندر سے گزرنے کے بعد ایک شخص 5 سیکنڈ میں مکمل طور پر سینیٹائز ہو جاتا ہے۔
جس سے کہ ان جگہوں پر داخل ہونے سے پہلے وہ شخص انفیکشن سے پاک ہو سکے۔ مدھوبالا ایسوسی ایٹ گروپ ممبئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند مالوی نے بتایا کہ انہیں کچھ لوگوں نے رابطہ کر سینیٹائزیشن چیمبرز کی ضرورت بتائی تھی۔ اس کے چلتے ہمارے گروپ نے فیصلہ کیا کہ ابتدائی دور میں 10 مقامات پر اس طرح کے چیمرز قائم کیے جائیں گے۔ اس کے بعد اگر مزید ضرورت پڑی تو مدھوبالا گروپ شہر کے اہم مقامات پر اس طرح کے چیمبر قائم کرے گا۔
ڈاکٹر مالوی نے بتایا کہ اس چیمبر میں 5 سیکنڈ تک رہنے کے بعد وہ شخص مکمل طور پر انفیکشن سے پاک ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے سوڈیم ہائپوکلورائٹ کو چیمبر میں اسپرے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا گروپ آنے والے دنوں میں جودھ پور میں طبی خدمات میں ایک بڑا کام شروع کرنے جا رہا ہے۔ تاکہ جودھپور شہر کے لوگوں کو اچھی طبی سہولیات میسر ہو سکیں۔