ریاست راجستھان کے اجمیر میں حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق 'جن انوشاسن پکوڑا' کے تحت شہر بھر کے بازاروں کو بند کیا گیا ہے۔ ان میں مختلف ضروری دکان اور غذائی اشیاء جیسے پھل، سبزی وغیرہ کی دکانوں کو ہی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
دکان بند ہونے کی وجہ سے شہر بھر کے حجاموں کی مالی حالت خستہ ہو گئی ہے۔ کھانے کے بھی لالے پڑ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر کے ضلع کلکٹریٹ دفتر پر 'متحدہ سین سوسائٹی' کے عہدے داران نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلون کی دکانوں کو روز چند گھنٹوں کے لیے کھولنے کی اجازت دی جائے۔