اردو

urdu

By

Published : Mar 21, 2022, 10:46 PM IST

ETV Bharat / state

Big Relief to Salman from Rajasthan High Court: راجستھان ہائی کورٹ سے سلمان کو بڑی راحت

راجستھان ہائی کورٹ کے جودھپور چیف بنچ نے سلمان خان کیس کی منتقلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جودھپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیر التواء اپیلوں کو ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے منظوری دے Big relief to Salman from Rajasthan High Court دی ہے۔

راجستھان ہائی کورٹ سے سلمان کو بڑی راحت
راجستھان ہائی کورٹ سے سلمان کو بڑی راحت

جودھ پور: فلم اداکار سلمان خان کے لیے پیر کا دن راحت بھرا رہا، راجستھان ہائی کورٹ کے جودھپور چیف بنچ نے سلمان خان کیس کی منتقلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جودھپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیر التواء اپیلوں کو ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے منظوری دے دی Big relief to Salman from Rajasthan High Court ہے۔

جسٹس ڈاکٹر پشپندر سنگھ بھاٹی کی عدالت میں سلمان خان کے وکیل ہستیمل سارسوت نے اپنی ایسوسی ایٹ ریکھا سنکھلا کے ساتھ بحث کرتے ہوئے کہا کہ 'ماضی میں بھی سلمان خان سے متعلق دو اپیلوں کو راجستھان ہائی کورٹ میں منتقل کرکے سماعت کی گئی تھی۔ جس کے لیے ہائی کورٹ نے پٹیشن نمبر 23/2011 میں 04.11.2011 میں حکم دیا تھا۔ وہیں ریاستی حکومت کی جانب سے لیو ٹو اپیل سیف علی خان، نیلم، تبو، سونالی بیندرے اور دشینت سنگھ کو بری کیے جانے کے خلاف راجستھان ہائی کورٹ میں ایک اپیل زیر التوا ہے۔


ایسے میں جودھپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیر التواء اپیلوں کو راجستھان ہائی کورٹ میں منتقل کرکے ان کی سماعت کی جائے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اے اے جی انیل جوشی اور گورو سنگھ پیش ہوئے، جبکہ لیو ٹو اپیل میں اداکارہ تبو کی جانب سے سینئر وکیل منیش سسودیا اپنے ساتھی جیدیپ سلوجا کے ساتھ پیش ہوئے اور کہا کہ سلمان کی زیر التواء اپیلوں کو ٹیگ کیا جاتا ہے تو اس کا اثر تبو یا دیگر کے لیو ٹو اپیل پر نہیں ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں:

وہیں سلمان کی بہن الویرا ہمیشہ سے ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جس دن سلمان کی کوئی بڑی سماعت ہوتی ہے یا انہیں وکیلوں سے مشورہ کرنا ہوتا ہے تو الویرا ہی جودھپور آتی ہیں ۔ جب سلمان کو آرمس ایکٹ میں بری کیا گیا تو الویرا اس دن عدالت میں موجود تھیں۔ جب راجستھان ہائی کورٹ نے سلمان کو بری کیا تو وہ اس دن بھی موجود تھیں۔ پیر کو بھی جب سلمان کی منتقلی کی درخواست منظور ہوئی تو الویرا عدالت میں موجود تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details