اردو

urdu

اجمیر: سجادہ نشین سید زین العابدین کا مختلف تنطیموں سے سنگین سوال

By

Published : Jan 10, 2021, 3:47 PM IST

اجمیر شریف درگاہ کے سجادہ نشین سید زین العابدین علی خان نے میڈیا میں بیان جاری کرکے ملک کی مختلف تنظیموں پر سنگین سوال کھڑے کیے ہیں۔

اجمیر: سجادہ نشین سید زین العابدین کا مختلف تنطیموں پر سنگین سوال
اجمیر: سجادہ نشین سید زین العابدین کا مختلف تنطیموں پر سنگین سوال

اجمیر درگاہ دیوان زین العابدین علی خان کا الزام ہے کہ صوفی مرکزی درگاہوں کو اب مطلب پرست تنظیموں کے ذریعے غلط استعمال کرکے نوجوانوں کو بھڑکایا جارہا ہے۔

اجمیر: سجادہ نشین سید زین العابدین کا مختلف تنطیموں پر سنگین سوال

ایسے میں اب وقت ہے کہ ملک کی تمام خانقاہوں سے ایسے لوگوں کے ارادوں اور منصوبوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔

خاص بات یہ رہی کہ درگاہ دیوان کی سرپرستی میں تمام صوفی درگاہوں سے جڑ کر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے بینر تلے صدر سید نصیر الدین چشتی کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں مسلم جنونی تنظیموں کے خلاف قومی مہم کا آغاز کیا گیا، کونسل کے صدر نے بتایا کہ صوفیزم امن انسانیت کو فروغ دینا ہے۔ جس میں تشدد کے لئے ہرگز قطعی کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے۔

پنسل کی اس میٹنگ میں مرکزی حکومت سے صوفی خانقاہوں پر نامکمل ترقیاتی معاملات پر توجہ دلانا بھی خاص مقصد تھا اور مذہبی انتشار پھیلانے والی تنظیموں کے خلاف صوفی سجادہ نشینوں کی قیادت میں قومی مہیم کا آغاز کیا جانا بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر: درگاہ پر صبح کے بجائے دوپہر میں پہنچتے ہیں عقیدتمند

ABOUT THE AUTHOR

...view details