اجمیر:راجستھان کےاجمیر شہر میں تمام مذاہب کے لوگ سدبھاؤنا ریلی نکالیں گے تاکہ ملک میں پھیلے نفرت کے زہر کو ختم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں اجمیر شریف درگاہ انجمن کے نمائندوں نے ضلع کلکٹر انشدیپ اور پولیس کپتان کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ سدبھاؤنا ریلی درگاہ سے شروع ہوگی، شنی مندر، گرودوارہ اور چرچ سے ہوتی ہوئی بجرنگ گڑھ سرکل پر اختتام پذیر ہوگی۔ Sadbhavana Rally in Ajmer
Sadbhavana Rally in Ajmer: تمام مذاہب کی جانب سے سدبھاؤنا ریلی نکالی جائے گی - ملک بھر میں نفرت کا ماحول
ملک میں جاری نفرت کی فضا کو ختم کرنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اجمیر میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے سدبھاؤنا ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Religions Leaders in Ajmer to Hold a Sadbhavana Rally
![Sadbhavana Rally in Ajmer: تمام مذاہب کی جانب سے سدبھاؤنا ریلی نکالی جائے گی Sadbhawana Rally in Ajmer](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15791614-1049-15791614-1657518607711.jpg)
اجمیر میں سدبھاؤنہ ریلی
اس ریلی میں ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت تمام مذہبی شخصیات شرکت کریں گے۔ سدبھاؤنا ریلی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس ریلی کا مقصد ملک بھر میں نفرت کو ختم کر کے محبت کی فضا کو فروغ دینا ہے۔ اجمیر شریف درگاہ پہنچنے والے زائرین کے لیے کوئی مذہبی پابندی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام مذاہب اور ذات برادریوں کے زائرین خواجہ صاحب کی درگاہ پہنچ کر اپنی منتیں مانگ کر سکون حاصل کرتے ہیں۔