اردو

urdu

ETV Bharat / state

سچن پائلٹ نے ٹوئٹر ہینڈل سے کانگریس کا نام ہٹایا - وزیر وشویندر سنگھ کو کابینہ اور پارٹی سے نکال دیا

راجستھان میں کانگریس سے نکالے گئے پارٹی لیڈر سچن پائلٹ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کانگریس کانام ہٹا دیا ہے۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Jul 14, 2020, 5:21 PM IST

سچن پائلٹ نے اس کے ساتھ ہی راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ اور ریاستی کانگریس کے صدر کا ذکر بھی ہٹا دیا ہے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ

پائلٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ، 'سچ کو پریشان کیا جاسکتا ہے، شکست نہیں دی جاسکتی۔'

ٹویٹ

خیال رہے کہ سچن پائلٹ اور ان کے حامی اراکین اسمبلی کو باغیانہ موقف اختیار کرنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے راجستھان کانگریس میں لڑائی جاری ہے۔

آخر کار کانگریس نے منگل کو سچن پائلٹ اور راجستھان کے وزیر خوراک رمیش مینا اور سیاحت کے وزیر وشویندر سنگھ کو کابینہ اور پارٹی سے نکال دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details