اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sachin Pilot On Vasundhara Raje بدعنوانی کا معاملہ اٹھا کر کوئی غلط نہیں کیا، سچن پائلٹ - سچن پائلٹ

سچن پائلٹ نے کہا، 'ہم نے وسندھرا حکومت میں 2013 اور 2018 کے درمیان ہونے والی بدعنوانی کے بارے میں عوام کو بتایا تھا، اب انتخابات میں بہت کم وقت بچا ہے، جو کارروائی اب تک نہیں کی گئی ہے، وہ کی جانی چاہیے۔'

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 23, 2023, 3:19 PM IST

جے پور: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے ریاست کی سابقہ ​​وسندھرا حکومت کے دوران بدعنوانی کا معاملہ اٹھا کر کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ پائلٹ نے آج یہاں جھارکھنڈ مہادیو کی پوجا کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے ملک اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ بی جے پی کے دور میں جو بدعنوانی ہو رہی ہے۔ ہم سب بی جے پی کی بدعنوانی کا معاملہ اٹھاتے ہیں۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

راجستھان میں بی جے پی کی حکومت کے دوران مافیا پنپ رہے تھے ، اس کے تحت، میں نے بھوک ہڑتال کی تھی ، دو ہفتے ہوگئے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔' پائلٹ نے کہا، 'ہم نے وسندھرا حکومت میں 2013 اور 2018 کے درمیان ہونے والی بدعنوانی کے بارے میں عوام کو بتایا تھا، اب انتخابات میں بہت کم وقت بچا ہے، جو کارروائی اب تک نہیں کی گئی ہے، وہ کی جانی چاہیے۔ آر پی ایس سی ممبران جو گرفتار کیا گیا تھا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ آر پی ایس سی کا ممبر کیسے بنا؟ کس کی سفارش پر بنایا گیا؟'

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی ملی بھگت کی بات نہیں کی، پھر یہ لیموں اور دودھ کی بات کیوں ہورہی ہے۔ میں نے بی جے پی حکومت کے دور میں ہونے والی بدعنوانی کی مخالفت کی تھی، وہ کانگریس پارٹی کے خلاف کیسے ہوسکتا ہے۔ معاملہ بدعنوانی کا ہے۔ انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا ایک سنجیدہ شخص ہے، سب کی رپورٹ لی جا رہی ہے، صحیح اور غلط کا فیصلہ ہونا چاہیے۔یہ درست ہے کہ 25 ستمبر کو جو واقعہ پیش آیا وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے حکم کی کھلی نافرمانی تھی۔ کھڑگے صاحب اور ماکن صاحب کی کھلم کھلا توہین کی گئی ہے۔ اس کے خلاف ابھی تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی ؟ یہ سوال ہے، جواب پارٹی کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: No Chance of Action Against Sachin Pilot سچن پائلٹ کے خلاف کارروائی کا کوئی امکان نہیں، گہلوت نے معاہدہ کی کوشش کی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details