راجستھان کی کانگریس پارٹی میں آئی سیاسی رسہ کشی جمعرات کو قریب قریب ختم ہوچکی ہے۔ سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور ان کے 18 حامی ایم ایل اے کانگریس کے پلیٹ فارم پر نظر آئے۔ اراکین اسمبلی کی میٹنگ کی تصویریں صاف بیان کرتی ہیں کہ سیاست میں کب کیا ہو جائے، کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔
جہاں کچھ روز قبل اراکین اسمبلی ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے تھے۔ وہیں، آج ایک دوسرے کے بغل میں بیٹھے دکھائی دیے۔ منچ پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے بغل میں سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ موجود تھے۔ اس سے یہ بات صاف دکھائی دے رہی ہے کہ اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں سچن پائلٹ کو بھی مساوی اہمیت دی گئی۔
سچن پائلٹ کے ساتھ، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کو بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں سب سے پہلے کانگریس کے ترجمان راجیو تیاگی کو 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس کے بعد، اسٹیج پر موجود تمام ایم ایل ایز نے وکٹری سائن کا اشارہ کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ اب کانگریس پارٹی متحد ہے۔