ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے پہاڑ گنج علاقے کی رہنے والی صبا ظہیر خان کو جمعہ کے روز راجستھان یونیورسٹی کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
گولڈ میڈل سے نوازے جانے کے بعد صبا ظہیر خان راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر پہنچیں، جہاں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کی جانب سے صبا کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
صبا ظہیر خان کو یہ گولڈ میڈل ہوم سائنس سبجیکٹ میں ملا ہے، گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد صبا ظہیر خان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔ خان نے بتایا کہ انھوں نے زندگی میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ انھیں گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔ 'آج گولڈ ملا ہے تو میں بہت خوش ہوں۔'