راجسمند: راجستھان کی چیف سکریٹری اوشا شرما نے ریاست میں جاری راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کو دیہی صلاحیتوں کو آگے بڑھنے کا ایک موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کئی صلاحیتوں کو ابھرنے کا موقع ملے گا۔ اوشا شرما اتوار کو راجسمند ضلع کے کووریا کے قریب فیاوڈی گرام پنچایت کے گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول میں دیہی اولمپک کھیلوں کے بلاک سطح کے بالیوال پریکٹس میچ کا دیکھنے کے بعد حاضرین سے خطاب کر رہی تھیں۔ Rajiv Gandhi Rural Olympics in Rajasthan
انہوں نے کہا کہ ان گیمز سے دیہی ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس تقریب کے پیچھے یہ مقصد ہے کہ دیہی صلاحیتوں کو ایسا پلیٹ فارم ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے آگے بڑھ سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی اور میچ کا مشاہدہ کیا۔