اجمیر:ہندوستان میںامن و امان ,راشٹریہ راجیو گاندھی برگیڈ تنظیم کی کامیابی کے لیے ادارے کے قومی صدر سلیم بھارتی نے جمعرات کو اپنے وفد کے ساتھ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے۔ اس موقع پر درگاہ شریف کے خادم اور انجمن سید زادگان کے ممبر حاجی سید عمران چشتی نے سلیم بھارتی اور ان کے ساتھ ائے اہل خانہ کی دستار بندی کر استقبال کیا۔
سلیم بھارتی نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خواجہ صاحب کا دربار وہ اعلی دربار ہے جہاں سے کبھی کوئی مایوس نہیں جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں امن و امان اور نفرت کی سیاست کے خاتمے کی خواہش لے کر ائے ہیں۔