اردو

urdu

ETV Bharat / state

Robbery in Kishangarh: راجستھان کے کشن گڑھ میں لوٹ کی واردات پیش آئی - اردو نیوز راجستھان

راجستھان کی ماربل نگری کشن گڑھ (Kishangarh) میں گذشتہ شب طمنچے کی نوک پر پچیس لاکھ روپے اور سونے کے زیور لوٹ لیے گئے۔

راجستھان کے کشن گڑھ میں لوٹ کی واردات پیش آئی
راجستھان کے کشن گڑھ میں لوٹ کی واردات پیش آئی

By

Published : Nov 26, 2021, 3:58 PM IST

اجمیر پولیس کے مطابق کشن گڑھ (Kishangarh) رہائشی کاروباری سنجے لاکھوٹیا کے مکان میں پیچھے کے دروازے سے لٹیرے داخل ہوئے اور گھر میں موجود لوگوں کو طمنچے کی نوک پر قابو میں کر لیا۔

راجستھان کے کشن گڑھ میں لوٹ کی واردات پیش آئی

لٹیروں نے لوٹ کی واردات (Incident of Looting) انجام دینے سے قبل گھر میں موجود لوگوں کو رسی سے باندھ دیا اور مار پیٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں:Greater Noida: گریٹر نوئیڈا میں قتل کی واردات، ماں بیٹی گرفتار

لوٹ کے شکار کنک اور سریش نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ لٹیرے 25 لاکھ نقد اور لاکھوں روپے کے سونے کے زیورات لے گئے۔ لٹیروں کی تعداد چار بتائی جا رہی ہے۔

ان لٹیروں نے موقع واردات کی سی سی ٹی وی تصویروں کا ڈی وی آر ریکارڈر بھی لوٹ لیا تاکہ کوئی ثبوت پولیس کے ہاتھ نہ لگے۔ اس کے باوجود اس کے پڑوسی کے سی سی ٹی وی کیمرے میں لٹیروں کے آنے جانے کا ویڈیو بھی ریکارڈ ہو گیا جسے پولیس نے اپنے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details