ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں احمدآباد قومی شاہراہ پر ویگنار کار اور ٹرک کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی چار افراد کی موت ہوگئی، اور تین سنگین طور پر زخمی ہوگئے، جبکہ ٹکر کے بعد کار کے پرخچے اڑ گئے۔
ادے پور میں سڑک حادثہ، چار ہلاک یہ حادثہ ادے پور کے پرساد تھانہ علاقے کے پیپلی گاؤں کے قریب پیش آیا، مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مقامی ادفراد کا کہنا ہے کہ کار بے حد تیز رفتار میں تھی، اور ڈرائیور نے کار سے اپنا کنٹرول کھو دیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے، جبکہ حادثے کے بعد لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے شاہراہ مکمل طور پر جام ہوگیا۔
موقع واردات پر پہنچی پولیس نے حادثے کا جائزہ لیا، اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، اور جائے واردات کی تفتیش شروع کردی۔