اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: ٹریلر اور بس میں ٹکر، ایک زخمی - اجمیر سڑک حادثے کی خبر

حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس کے علاوہ ایمبولینس بھی جائے وقوع پرپہنچ گئی اور زخمی مسافروں کو بس سے نکالا

اجمیر: ٹریلر اور بس میں کے مابین ٹکر
اجمیر: ٹریلر اور بس میں کے مابین ٹکر

By

Published : Nov 8, 2020, 8:10 AM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر تابیجی قومی شاہراہ پر بس اور ٹریلر کی ٹکر ہونے کی اطلاعت ہیں، حالانکہ اس حادثے میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اجمیر: ٹریلر اور بس میں کے مابین ٹکر، ایک زخمی

موصولہ اطلاعات کے مطابق بس اور ٹریلر کو کافی نقصان پہنچا ہے، اور بس میں سوار کچھ مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ بس جے پور سے جام نگر جارہی تھی اسی دوران اجمیر کے تابیجی کے قریب بس کے آگے چل رہا ٹریلر نے اچانک اپنا رخ موڑ لیا اور یہ حادثہ ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس کے علاوہ ایمبولینس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمی مسافروں کو بس سے نکالا، اس حادثے میں بس کنڈکٹر شدید طور پر زخمی ہوگیا، جسے جے ایل این ہسپتال منتقل کیا گیا اور مسافروں کو دوسری بس کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details