اردو

urdu

حکم کی تعمیل نہ کرنے والوں پر کاروائی  کا مطالبہ

راجستھان میں لاک ڈاؤن کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف مسلم رہنماؤں نے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

By

Published : Apr 3, 2020, 12:51 PM IST

Published : Apr 3, 2020, 12:51 PM IST

حکم کی تعمیل نہیں کرنے والوں پر سخت کاروائی کرے
حکم کی تعمیل نہیں کرنے والوں پر سخت کاروائی کرے

بھارتی ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے، ایسے میں ریاست میں کئی جگہوں پر کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

حکم کی تعمیل نہیں کرنے والوں پر سخت کاروائی کرے

ایسے میں اب راجستھان مسلم پریشد تنظیم کی جانب سے ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو لوگ بھی ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پرعمل نہیں کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

حکم کی تعمیل نہیں کرنے والوں پر سخت کاروائی کرے

اس پورے معاملے کو لےکر راجستھان مسلم پولیس تنظیم کی جانب سے ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سےجو فیصلے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے ہیں ان پر عمل کیا جائے۔

حکم کی تعمیل نہیں کرنے والوں پر سخت کاروائی کرے

راجستھان مسلم پریشد کے ریاستی صدر یونس چوپدار نے چین، اٹلی، امریکہ اور انگلینڈ کے حالات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ریاست کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے بڑے ملک اس وباء کے آگے شکست کھا چکے ہیں ۔

حکم کی تعمیل نہیں کرنے والوں پر سخت کاروائی کرے

لیکن ہمارا انتظامیہ اور اور میڈیکل اسٹاف ملک اور ملک کی عوام کے لیے کورونا سے ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ اس لیے ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض بنتا ہے کہ جو ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس کی تعمیل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details