راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پٹرول کی قیمت سو روپیے فی لیٹر سے زیادہ ہے۔ وہیں اب ڈیزل کی قیمت بھی سو روپیے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
آج پٹرول کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے راجستھان میں پٹرول کی قیمت 107 روپیے 46 پیسے فی لیٹر او ڈیزل کی قیمت 98 روپے 82 پیسے فی لیٹر پہنچ چکی ہے۔ وہیں پاور پٹرول کی قیمت بھی 110 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب راجستھان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اس مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں :پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سماج وادی پارٹی کا احتجاج
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے مضر اثرات کے سبب پہلے سے ہی عوام پریشان ہیں۔ تو وہیں دوسری جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہر بھی کیا گیا تھا۔