کوٹا: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج حیران کن ہوں گے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ کوٹا اور جھالاواڑ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئے اشوک گہلوت نے آج جھالاوا میں میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ گجرات اسمبلی کے نتائج غیر متوقع ہونے والے ہیں، جس کی کسی کوامید نہیں ہوگی۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم اپنا کافی وقت گجرات کے لیے وقف کر رہے ہیں۔ گجرات حکومت کے وزراء بشمول مرکزی وزراء نے اس اسمبلی انتخاب میں اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔Gujarat Assembly Elections 2022
واضح رہے کہ اشوک گہلوت گجرات میں کانگریس کے سینئر انچارج ہیں اور وہ انتخابات کے لئے مسلسل گجرات کا دورہ کر رہے ہیں۔ آج بھی گجرات کے دو روزہ دورے کے بعد جھالاواڑ ضلع سے داخل ہونے والی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وہ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کوٹا جائیں گے اور وہاں سے ساتھی وزرا، شہری ترقیات شانتی دھاریوال اور رام لال جاٹ کے ساتھ جھالاواڑ پہنچے تھے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد راہل گاندھی کا یہ سب سے بڑا دورہ ہے، جس کا مقصد آج کے دور میں اور بھی زیادہ معنی خیز ہو جاتا ہے کیونکہ کچھ لوگ ملک کو توڑنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ جہاں تک کانگریس کا تعلق ہے کانگریس کی قربانیوں کی تاریخ رہی ہے، چاہے وہ تحریک آزادی میں ہو یا ملک کی آزادی کے بعد۔