ریاست راجستھان میں تمام مذہبی مقامات 7 ستمبر کو عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ اجمیر شریف درگاہ بھی کھولنے سے قبل مرکزی اور ریاستی حکومت کی گائیڈلائن کو خاص توجہ دی جائے گی اور درگاہ کمیٹی کورونا گائیڈلائن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہرممکن عمل کرنے کو تیار ہے۔
راجستھان میں مذہبی مقامات 7 ستمبر کو کھول دیے جائیں گے عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں کثیر تعداد میں زائرین آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کی درگاہ کے خدام اپنی اپنی گدی اور حجروں کی صاف صفائی کروا رہے ہیں۔
راجستھان میں مذہبی مقامات 7 ستمبر کو کھول دیے جائیں گے خاص بات یہ ہے کہ درگاہ کے خدام کی جانب سے درگاہ آنے والے زائرین کو کورونا گائیڈلائن کی نصیحت دی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ہی درگاہ میں سینیٹائزر، تھرمل اسکریننگ اور ماسک کا بھی معقول انتظام رہےگا۔
راجستھان میں مذہبی مقامات 7 ستمبر کو کھول دیے جائیں گے درگاہ کمیٹی اور خادموں کی انجمن کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ جلد ہی میٹنگ کر درگاہ کھولنے سے قبل کورونا گائیڈلائن کی تمام ہدایتوں پر عمل کرنے کو لے کر گفتگو کرے گی۔