اجمیر:کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے اجمیر میں سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہب کی سیاست ہو رہی ہے جسے وزیر اعظم نریندر مودی ایونٹ مینجمنٹ کی طرح کر رہے ہیں، جس میں میڈیا کو بھی ساتھ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے اپنا "انصاف کا حق" حاصل کرنے کے لیے منی پور سے ممبئی تک 6700 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے لئے نکل پڑے ہیں۔ منی پور کو پیار اور مرہم کی ضرورت ہے لیکن مودی اس پر کچھ نہیں کہتے۔ نہ پارلیمنٹ میں اور نہ ہی پارلیمنٹ کے باہر، اسی لیے راہل گاندھی کو بھارت جوڑو نیا یاترا پر جانا پڑا۔ یہ سفر ملک کو ایک نئی سمت اور حالت دے گا۔ راہل کا پیغام یہ بھی ہے کہ ’’نفرت چھوڑو، ہندوستان کو متحد کرو‘‘۔