کوٹا: راجستھان کے کوٹا ضلع میں 24 اپریل سے 30 جون تک مہنگائی ریلیف کیمپ لگایا جائے گا۔ اس دوران راجستھان کے گاؤں اور شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے مکھیا منتری گیس سلنڈر یوجنا کیلئے مستحقین کے رجسٹریشن کی مہم چلائی جائے گی۔ ضلع لاجسٹکس آفیسر پشپا ہروانی نے بتایا کہ رجسٹریشن کے عمل کے لیے مہنگائی ریلیف کیمپ، دیگر اسکیموں کے ساتھ مکھیہ منتری گیس سلنڈر یوجنا کے استفادہ کنندگان کا رجسٹریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ استفادہ کندگان کا ڈیٹا متعلقہ گیس کمپنیوں سے حاصل کر کے ڈی او آئی ٹی کے ذریعے سافٹ ویئر تیار کیا جا چکا ہے۔
استفادہ کنندگان کیمپوں میں گیس کنکشن کی ڈائری یا پہلے جاری کردہ رسید کی کاپی اور آدھار کارڈ کے ساتھ موجود ہوں گے۔ استفادہ کنندگان مقررہ کاؤنٹر پر اپنا گیس صارف نمبر رجسٹر کروا سکیں گے۔ جس کا جو سافٹ ویئر میں درج ڈیٹا سے لنک ہونے پر آدھار سے منسلک بینک اکاؤنٹ میں گرانٹ کے لیے کامیاب رجسٹریشن کے بعداستفادہ کنندہ کو مکھی منتری گیس سلنڈر گارنٹی کارڈ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکیم کا فائدہ انہی استفادہ کنندگان کو دیا جائے گا جو کیمپ میں موجود ہوکر اسکیم میں اپنا رجسٹریشن کروائیں گے۔ اس طرح پہلے مرحلے میں مستفدین کا رجسٹریشن کیا جائے گا۔