اجمیر شریف کی درگاہ پر زائرین کی بھیڑ امڈی اجمیر:آٹھویں رجب المرجب کے سبب خواجہ صاحب کے آستانے پر اب تک زائرین کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔اپنی اپنی عقیدت کے مطابق زائرین خواجہ صاحب کی شان اقدس میں منقبت اور سلام کا تحفہ پیش کر رہے ہیں۔ اجمیر شریف کی درگاہ پر عقیدت کی چادر پھول ہاتھوں میں لئے زائرین نظر آ رہے ہیں جہاں عاشقانہ غریب نواز دعائے خیر مانگتے نظر آ رہے ہیں۔خواجہ ہند کی بارگاہ میں تمام مذہب و ملت کے عقیدت مند اپنی حاضری دینے اجمیر پہنچے ہوئے ہیں،
URS In Ajmer Sharif خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811 ویں سالانہ عرس کا سلسلہ جاری
صوفی پیر ملنگ قلندر،عام زائرین کامیابی کامرانی اور روحانیت کا فیض حاصل کر رہے ہیں۔درگاہ اطراف کے علاوہ بازاروں اور محلوں میں زائرین کا ہجوم نظر آ رہا ہے۔ کولکاتا کے مشہور و معروف نعت خواں محمد ناصرالدین حبیبی نے خواجہ صاحب کے عرس مبارک کے موقع پر خوبصورت منقبت کا کلام پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Fight In Ajmer Dargah خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں مار پیٹ کا ویڈیو وائرل
خواجہ صاحب کی بارگاہ میں کوئی صوفیانہ کلام پیش کر رہا ہے تو کوئی منقبت کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ بارگاہ میں ہر جانب عقیدت اور خلوص کے ساتھ زائرین نظر آ رہے ہیں۔ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں زائرینتمنائے خواہشات پیش کر خواجہ صاحب سے نگاہ کرم طلب کرنا چاہتا ہے۔