راجستھان کے اجمیر شریف Ajmer Sharif Dargah اور جودھ پور میں رضا اکیڈمی نے تحفظ ناموس رسالت Tahaffuz Namoos-e-Risalatاور بابری مسجد Babri Masjid کیس میں انصاف کی آواز بلند کی ہے۔ رضا اکیڈمی کی جانب سے پورے ملک میں تحریک تحفظ ناموس رسالت مہم کی شروعات کی گئی ہے۔
رضا اکیڈمی کے چیئرمین الحاج سعید نوری نے اپنے نمائندوں کے ہمراہ بارگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری Raza Academy Visits Ajmer Dargah دی۔ اس موقع پر درگاہ کے خادموں کی انجمن سید زادگان کے سکریٹری سید واحد حسین انگارہ بھی موجود رہے۔ جبکہ خواجہ صاحب کے آستانہ شریف میں خادم سید عرفان چشتی قادری نے سب کو حاضری کروائی اور تبرک پیش کیا۔ درگاہ زیارت کے بعد رضا اکیڈمی کے نمائندے انجمن کے دفتر پہنچے۔
سعید نوری نے ناموس رسالت اور بابری مسجد سے متعلق انجمن سیکٹریٹری سے خاص گفتگو کی۔ سعید نوری کے مطابق تحفظ ناموس رسالت سے عاشقان رسول ﷺ میں ایک زبردست جذبہ ابھرا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راجستھان کے جودھ پور اور اجمیر سے تحفظ ناموس رسالت اور بابری مسجد کیس میں انصاف کی آواز بلند ہوئی ہے۔