اجمیر شریف میں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کے سامنے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی برسی پر کانگریس کے کارکنان نے خراج تحسین پیش کیا۔ کانگریس کارکنان نے 151 ضرورت مند خاندانوں کو راشن کٹ تقسیم کیے اور انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک بھی مہیا کرایا۔
ہر ایک راشن کٹ میں آٹا، آلو، دال، چاول، نمک مرچ، دھنیا، چائے کی پتی اور نمکین دیا گیا۔ ہر ایک خاندان کے لئے تقریبا دس دن کا راشن دے کر راجیو گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔