اردو

urdu

ETV Bharat / state

راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کی پریس کانفرنس، کانگریس و بی جے پی پر تنقید - راجستھان میں بدعنوانی کا عالم

ریاست راجستھان میں 28 جنوری کو 90 مقامات پر میونسپل کارپوریشن کے انتخاب ہونے ہیں۔ ان انتخابات کو لے کر جہاں ایک جانب کانگریس اور بی جے پی کافی مستعد نظر آرہی ہیں تو دوسری جانب اب راشٹریہ لوک تانترک پارٹی نے بھی اپنی کمر کس لی ہے۔

Rashtriya Loktantrik Party held a Press Conference in jaipur
راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کی پریس کانفرنس، کانگریس و بی جے پی پر تنقید

By

Published : Jan 9, 2021, 5:13 PM IST

آج راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے سربراہ اور راجستھان کے ناگور سے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینیوال نے دارالحکومت جے پور میں ایک پریس کانفرنس کی۔

راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کی پریس کانفرنس، کانگریس و بی جے پی پر تنقید

پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران ہنومان بینیوال نے کہا کہ راشٹریہ لوک تانترک پارٹی آنے والے وقت میں 90 مقامات پر ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی، اس کے علاوہ جو راجستھان کی تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات مکمل ہونے ہیں وہاں پر بھی ہم اپنے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔

راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کی پریس کانفرنس، کانگریس و بی جے پی پر تنقید

ہنومان بینوال نے کہا کہ چاہے کانگریس پارٹی ہو یا پھر بی جے پی دونوں ہی پارٹیاں دو خیموں میں تقسیم ہو چکی ہیں، آج راجستھان میں بدعنوانی کا عالم یہ ہے کہ جو بھی شہری وزیر بنتا ہے یا پھر ریونیو وزیر بنتا ہے دونوں ہی راتوں رات ارب پتی اور خرب پتی بن جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: جے پور: 'لیو اِن' میں رہنے والے جوڑے کا قتل

ہنومان بینیوال نے مزید کہا کہ آج بی جے پی کے قومی صدر پر حملہ ہوتا ہے تو صبح تک افسروں کو تبدیل کردیا جاتا ہے لیکن میرے اوپر اور دہلی کے ایک وزیر پر حملہ ہوتا ہے تو اس جانب مرکزی حکومت توجہ دینا بھی مناسب نہیں سمجھتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details