اطلاعات کے مطابق ضلع کے هرسورا تھانہ علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں شامل ہونے آئی نابالغ لڑکی کے ساتھ تین نوجوانوں کی جانب سے اجتماعی جنسی زیادتی کا سانحہ پیش آنے کے بعد اس کی اطلاع ملنے پر لوگوں نے ملزمین کا تعاقب کیا اور ایک ملزم راہل گوجر کے پکڑ میں آ جانے پر اسے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔اس کے بعد لاش کو بھوپسیڑا گاؤں کے جنگل میں پھینک دیا گیا۔ بدھ بعد دوپہر پولیس کو مقتول کی لاش ملی۔
کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی - نابالغ لڑکی
راجستھان کے ضلع الور میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کا ہراساں کرنے والا سانحہ پیش آیا ہے۔ وہیں اس میں ملوث ایک ملزم کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔
مقتول کے اہل خانہ نے متاثرہ کے اہل خانہ کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرایا، وہیں کمسن لڑکی کے اہل خانہ نے شادی کی تقریب سے کمسن لڑکی کا اغوا کر کے اس کے ساتھ اجتماعی جنسی ہراسانی کا معاملہ راہل اور اس کے دو ساتھیوں پر درج کرایا ۔
پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی ۔اجتماعی آبروریزی معاملے میں متاثرہ کی طبی جانچ کرائی گئی اور اور کورٹ میں سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت اس کے بیانات درج کرائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں دو نابالغ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی مزید تحقیق جاری ہے۔