اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اترپردیش میں غنڈہ راج' - congress latest news

کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ 'غازی آباد میں صحافی وکرم جوشی کے قتل نے اترپردیش میں جو غنڈہ راج قائم ہو رہا ہے، اس کو واضح کر دیا ہے۔'

رندیپ سرجے والا کا یوگی حکومت پر تنقید
رندیپ سرجے والا کا یوگی حکومت پر تنقید

By

Published : Jul 22, 2020, 12:56 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 1:17 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کوکس علاقے میں واقع ہوٹل پیراماؤنٹ کے باہر کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اترپردیش حکومت پر نکتہ چینی بھی کی۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اترپردیش اور راجستھان سے جڑے تمام لوگوں سے مجھے بات کرنی ہے۔ موجودہ وقت میں اتر پردیش کے غازی آباد میں صحافی وکرم جوشی کے قتل نے اترپردیش میں جو غنڈہ راج قائم ہو رہا ہے، اس بات کو سامنے لا کر رکھ دیا ہے۔'

رندیپ سرجے والا کی یوگی حکومت پر تنقید

انہوں نے بتایا کہ 'کئی صحافی کے قتل کے بعد جس طرح سے وہاں کے حالات ہو رہے ہیں۔ اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ اترپردیش کے عوام یوگی حکومت سے کافی زیادہ ڈر رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اتر پردیش میں صحافی کا کام کرنا کب سے گناہ ہو گیا ہے، 29 اکتوبر 2019 کو رمیش مشرا نام کے صحافی کا بھی دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح سے مرزا پور میں مڈ ڈے میل کے کھانے کی خبر دکھانے والے صحافی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ بنارس میں وزیراعظم نریندرمودی کے گاؤں کی خبر دکھانے پر صحافی سپریا پر بھی کارروائی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: راہل نے صحافی کے قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا

رندیپ سرجے والا نے کہا کہ 'جس طرح سے راجستھان میں سیاست چل رہی ہے۔ اس درمیان ہماری جو حکومت ہے وہ عوام کے ذریعہ منتخب کی گئی ہے۔ اس لئے ہم لوگوں کو کوئی گرا نہیں سکتا ہمارے پاس میں اکثریت ہے۔

Last Updated : Jul 22, 2020, 1:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details