رام ناتھ كووند آج یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) کے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم اور بہتر طبی نظام فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور دیہی علاقوں میں اس طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے بعد جودھپور ایمس دوسرے مقام پر آتا ہے اور طلباء کی دوسری پسند بن گیا ہے، جو یہاں کی فیکلٹی کی محنت کا ہی نتیجہ ہے ۔