راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان اور بی جے پی کے سینئر رہنما ڈاکٹر کروڑی لال مینا جمعرات کی رات کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد انہیں جے پور کے مہاتما گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر کروڑی لال مینا نے ٹویٹ میں کہا، 'گزشتہ کچھ دنوں سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
آج میری اور میرے عملے کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ مجھے مہاتما گاندھی اسپتال جے پور میں داخل کرایا گیا ہے۔ میری گزارش ہے، جو کوئی بھی گزشتہ 10 دنوں میں میرے ساتھ رابطہ میں آئے ہیں انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے۔ میں آپ سب کی دعا سے جلد صحت یاب ہوجاؤں گا۔ '