اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر راجستھان میں غیر معینہ دھرنے جاری - تین فروری کے روز تک بھی مسلسل جاری

راجستھان کا پہلا شاہین باغ ضلع کوٹہ ضلع میں بنا اور اس کے بعد شاہین باغ کی طرز پر ہی غیرمعینہ دھرنے اعلان کیا گیا۔

دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر راجستھان میں غیر معینہ دھرنے کا اعلان
دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر راجستھان میں غیر معینہ دھرنے کا اعلان

By

Published : Feb 3, 2020, 12:37 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:00 AM IST

ٹونک کے موتی باغ علاقے میں 20 جنوری کو یہ غیرمعینہ دھرنا شروع ہوا تھا جو آج تین فروری کے روز تک بھی مسلسل جاری ہے، یہاں پر 24 گھنٹے خواتین مرکزی حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کررہی ہیں اور شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے، یہاں پر 24 گھنٹے ہی بیان بازی و نعرے بازی جاری ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ جو مرکزی حکومت کی جانب سے لایا گیا قانون ملک کو تقسیم کرتا ہوا نظر آرہا ہے اس لیے ہم یہ دھرنا مسلسل جاری رکھیں گے جب تک مرکزی حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دیتی اور اس شہریت ترمیمی قانون کو واپس نہیں لے لیتی۔

دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر راجستھان میں غیر معینہ دھرنے کا اعلان

خواتین کا کہنا ہے کہ جو آج یونیورسٹی اور کالج میں حالات ہو رہے ہیں وہ ہم سبھی کے سامنے ہیں جمہوریت ہم اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے مخالفت کا اظہار کر سکتے ہیں لیکن جس طرح کی بیان بازی بی جے پی کے رہنما کر رہی ہیں وہ کسی بھی صورت حال میں ہمیں منظور نہیں ہے اس لیے ہم ان سے یہ درخواست بھی کرتے ہیں جو بھی بیان بازی کر رہے ہیں اس پر قابو رکھے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ اگر وزیر داخلہ یہ بولتے ہیں کہ وہ ایک قدم بھی پیچھے نہیں لیں گے تو ہم بھی ان سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ایک قدم تو دور کی بات ہے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details