اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت بند کے دوران بی جے پی اور کانگریس کے کارکنان آمنے سامنے - زرعی قوانین

مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئے تین زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں نے آج بھارت بند کا اعلان کیا تھا اور اس بند کی ملک کی 24 مختلف سیاسی جماعتوں نے حمایت کی ہے۔

image
image

By

Published : Dec 8, 2020, 1:59 PM IST

کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی ونگ کی جانب سے راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں بی جے پی کے ریاستی دفتر کے گھیراؤ کا اعلان کیا گیا تھا۔

جے پی اور کانگریس کے کارکنان آمنے سامنے

جس کے بعد میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری کی قیادت میں تمام کارکنان بی جے پی کے ریاستی دفتر کا گھیراؤ کرنے پہنچے لیکن یہاں بی جے پی یوا مورچہ اور این ایس یو آئی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

پہلے تو یہاں دونوں ہی تنظیموں کی جانب سے جم کر نعرے بازی کی گئی لیکن بعد میں معاملہ اس قدر طول پکڑ گیا کہ پتھر بازی بھی کی جانے لگی۔

اس دوران چند لوگوں کے زخمی ہونے کی بات بھی سامنے آرہی ہے، حالات قابو میں کرنے کے لیے موقع پر موجود پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ فی الحال حالات مزید خراب نہ ہوں، اس کے لیے کثیر تعداد میں پولیس جوان یہاں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان میں کانگریس کی ریاستی حکومت کی جانب سے بھارت بند کو پوری طرح سے حمایت دینے کی بات کہی گئی تھی، اس دوران ریاست کے متعدد حصوں میں بند کا خاصا اثر دیکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details